امورمطبخ
داخلی امور: مطبخ کاداخلی نظم ایک استاذ محترم کے ذمہ ہے،جو ہرروزاپنی نگرانی میں جامعہ کے اسٹورسے مطلوبہ مقدارمیں راشن باورچیوں کو دیتے ہیں،پھرراشن کے مطابق معیاری طعام وصول کرتے ہیں،کھانامطعم میں آنے سے قبل چیک کرناپھرنظم کے مطابق تقسیم کرناان کے ذمہ  ہوتاہے،داخلی امورمیں یہ بھی درج ہے کہ آئے ہوئے مطبخ کے سامان کووصول کریںاوراس ٹوٹل کااسٹاک رجسٹرپراندراج کریں،پھرروزانہ استعمال ہونے والے سامان کی جزئیات بھی درج کریں کہ کتناگھی کتنی مرچ کتناگرم مصالحہ وغیرہ ہردن استعمال ہواہے،بحمداللہ تعالی اس کاتمام ریکارڈجامعہ میں موجودہوتاہے۔
ہم سے کوئی پوچھے مثلاکہ پندرہ جولائی کوصبح کیااورکتناپکا؟تواس کوبتلایاجاسکتاہے۔
جامعہ میں طلبہ کیلئے کھانے کانظم:جامعہ میں عام اوقات میں تین وقت کا کھانا طلباء کرام کو دیا جاتاہے،یعنی صبح کا ناشتہ ،دوپہرکا کھانا،شام کاکھانا۔
صبح کا ناشتہ:عام طورپر صبح کے ناشتے میں چنے اور فی طالب علم ایک روٹی دی جاتی ہے،البتہ جمعة المبارک کے روزچنے کی جگہ حلوہ دیا جاتاہے،تاکہ ٹیسٹ بدلتارہے۔
دوپہرکا کھانا:عمومادوپہر کے کھانے میں باقی اداروںکی طرح دال اور روٹی دی جاتی ہے،البتہ تمام دالیں ہی مختلف دنوں میں پکائی جاتی ہیں،مسلسل ایک ہی دال استعمال نہیں کی جاتی،سالن معیاری ہوتاہے۔
شام کاکھانا:عموماشام کے سالن میں طلباء کرام کو گوشت کے ساتھ کوئی بھی سبزی دی جاتی ہے۔گوشت کبھی مرغ، بکرا،گائے، بھینس کاہوتاہے،جس سے گوشت کا ذائقہ بھی بدلتارہتاہے۔وقتا فوقتاطلباء کرام کو شام کے کھانے میں چاول ،مچھلی قیمہ وغیرہ بھی دی جاتی ہے،بسااوقات چند یوم کے جمع کردہ صاف ستھرے ٹکڑوں سے طلباء کرام کیلئے عمدہ گوشت میںثریدطلباء کرام کیلئے عمدہ گوشت میںثرید تیارکی جاتی ہے۔
جانوروں کے ذبح کرنے کا نظم:جامعہ کی ہمہ جہت تعلیم میں مصروفیت کی وجہ سے جانوروغیرہ طلباء کرام سے ذبح کرانے کی بجائے مستقل قصائی کا انتظام کیا گیاہے۔
ذبح کیے گئے جانورکی کھال کا نظم:تمام قسم کی کھال کی قیمت اس کے گوشت کے حساب سے لگاکرکھال اسی قصائی کو دے دی جاتی ہے،یعنی ہر کلو پرکھال کی قیمت کے بدلے میں پینتیس روپے وصول کیے جاتے ہیں،یعنی اگربکراوغیرہ دس کلو گرام کا ہے توپھر اس کی کھال تین سوپچاس روپے میں دے دی جاتی ہے،یعنی فی کلوگرام ٣٥ روپے کھا ل کی قیمت لگائی جاتی ہے۔
خارجی امور: مطبخ کے خارجی امورمستقل ایک استاذمحترم سرانجام دیتے ہیں، جن کے ذمہ مطبخ کو بروقت راشن بصورت آٹا،دال،گھی ،نمک ،مرچ،چینی ،سوجی ہلدی ،دھنیا،پیاز،سبزی،لہسن،گرم مصالحہ،صابن وغیرہ مہیاکرناہوتاہے،جو داخلی امورکے ذمہ داراستاذمحترم سے اشیاء کے ختم ہونے سے قبل معلومات لیکروہ چیزیں مہیاکرتے ہیں،جامعہ میں عموماخشک راشن دو تین ماہ کا اکٹھالایاجاتاہے،اسی طرح مختلف جگہوں سے لکڑی لانا وغیرہ