امورحساب

امورحساب کے سلسلہ میں اہم ترین بات جوبکثرت حضرت صدرالجامعہ دامت برکاتہم العالیہ فرمایاکرتے ہیں کہ جب میں نے اپنے آپ کوایک ایک پائی کے حساب دینے کاپابندبنایاہواہے تواورکون مستثنی ہوسکتاہے،چنانچہ آپ نے کبھی بھی اساتذہ کرام اورطلبہ کووظائف دینے سے قبل اپناوظیفہ وصول نہیں کیا،بلکہ محاسب کوتلقین فرماتے ہیں کہ جب تک تمام افرادکونہ دے دیں مجھے نہ دیں۔
بحمداللہ العظیم تمام اساتذہ کرام اورطلبہ عزیزکوتنخواہیں اوروظائف ہرعربی ماہ کی تین تاریخ تک مل جاتے ہیں۔اورحضرت صدرالجامعہ دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے محاسب کوتلقین ہوتی ہے کہ پہلے طلبہ کووظائف دینے چاہییں پھراساتذہ کرام کے وظائف ان میں تقسیم ہوں کیونکہ ہمیں توان طلبہ ہی کی برکت سے اللہ تعالی رزق عطافرماتے ہیں۔
طریقہ آمدن:جامعہ میں آنے والی تمام رقوم اوراجناس کی ہرحال میں رسیدکاٹی جاتی ہے،اوررقم یاجنس دہندہ کانام اہتمام کے ساتھ بحوالہ رسیدآڈٹ رجسٹروں میں درج کیاجاتاہے۔
مدکابطورخاص خیال رکھاجاتاہے کہ عشر،زکوة، فدیہ، یاصدقة الفطریاعطیہ ہے،تاکہ رقم یاجنس دہندہ کادیاہواصحیح مصرف پرخرچ ہو۔
بذریعہ ڈاک بھیجی جانے والی رسیدوں کی ایک عددفوٹو کاپی ریکارڈمیں رکھی جاتی ہے،تاکہ اگرڈاک گم ہوجائے تورقم دہندہ کوفوٹوکاپی ارسال کی جاسکے۔
عشرزکوة اورصدقات واجبہ کی تملیک کاطریقہ بھی گہری تحقیق وتفتیش کے بعدطے کیاگیاجس کاطریقہ کاریہ ہوتاہے کہ طلبہ کے داخلہ کے وقت ہی داخلہ فارم پرموجوددرج ذیل عبارت:
”تاقیام جامعہ اشرفیہ میری طرف سے صدرجامعہ اشرفیہ مان کوٹ کویاجس کووہ اجازت دیں اس کواختیارہوگاکہ وہ میرے لئے زکوة وصدقات کی رقم یااشیاء وصول کریں،اورمیری طرف سے طلبہ کی ضروریات طعام وقیام وتعلیم وغیرہ میں حسب صوابدیدخرچ کریں،یاجامعہ اشرفیہ مان کوٹ کی ملکیت میں دے دیں،یااس پروقف کردیں”۔
سے توکیل حاصل کی جاتی ہے۔
طریقہ خرچ:(١)تمام اخراجات کوروزنامچہ پرتاریخ کے اعتبارسے مدکالحاظ کرتے ہوئے درج کیاجاتاہے،خرچ کرنے والے کوبل بنواناضروری ہوتاہے۔
(٢)کوئی بل بھی حضرت صدرالجامعہ صاحب دامت برکاتہم کی تصدیق ودستخط کے بغیرمحاسب کوروزنامچہ میں درج کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
(٣)ہرمہینہ کے اختتام پرروزنامچہ اوراخراجات کے تمام رجسٹرحضرت صدرالجامعہ دامت برکاتہم کوچیک کروائے جاتے ہیں جس سے متعددامورمیں راہنمائی ملتی ہے۔
یادرہے کہ اسکی ذمہ داری دواساتذہ کرام پرہوتی ہے،جوضابطہ کے وقت کے دوگھنٹے اسی کام میں مصروف ہوتے ہیں،ایک استاذیومیہ آمدورفت درج کرتے ہیں،دوسرے استاذسالانہ آڈٹ کی تیاری میں مصروف رہتے ہیں۔