شعبہ تبلیغ

اس شعبہ کے تحت طلبہ میں دین پہنچانے کی صلاحیت پیداکی جاتی ہے،چھٹی کے اوقات میں  طلبہ اساتذہ کرام کی نگرانی میں جاکرقرب وجوارمیں لوگوں کو دین سکھاتے ہیںگردوپیش کی عوام کے عقائدایمان اخلاق کی اصلاح کاذریعہ بنتے ہیں،اورمتعددمساجدمیں درس قرآن دیکرعمدہ اخلاق کی اشاعت کرتے ہیں۔

شعبہ تربیت

اس شعبہ کے تحت صلوة وصوم ودیگرارکان شریعت کی پابندی کے ساتھ ساتھ دین کے تمام شعبہ جات عقائدوعبادات ،معاملات، اخلاق ومعاشرت میں فکری وعملی طورپرپوری توجہ دی جاتی ہے،تاکہ یہ طلبہ معاشرے میں خدمت دین کے عظیم سپوت ثابت ہوں۔