شعبہ فری ڈسپنسری

بحمداللہ ٢٠٠٩ء سے قائم ہے اورفعال ہے اس کا مقصددکھی،غریب نادارلوگوں کی عمدہ علاج کے ساتھ خیرخواہی کرناہے ،جس سے بحمداللہ علاقہ بھرکے لوگ فائدہ حاصل کرتے ہیں،بالخصوص جامعہ کے مسافر،دوردرازسے آئے ہوئے طلبہ کیلئے یہ نعمت غیرمترقبہ ہے اوراسکاباعِث بھی بنیادی طورپرہمارے طلبہ ہیں کہ جن کے پاس نہ تواپنی سواری ہوتی تھی اورنہ عمومی کنوینس انکومیسرہوتی،تین چارکلومیٹر(بیماری کی حالت میں )پیدل سفرکرکے ڈاکٹرسے دوائی لاتے تھے۔
اب بحمداللہ روزانہ ایک گھنٹہ کیلئے ملتان سے ڈاکٹرآتے ہیں،اورجامعہ کی طرف سے مفت  ادویات سے معیاری علاج کیاجاتاہے،بحمداللہ اب تک اس سے ہزاروں افرادمستفیدہوچکے ہیں۔یہ شعبہ باضابطہ عمارت اورمخلص غم خوارمسلمانوں کے جذبات کامستحق ہے ،کہ اگراللہ جل شانہ کافضل وکرم معاونین کی توجہ کے ساتھ برقراررہاتویہ نیک سلسلہ سدارہیگا ،ان شاء اللہ۔