شعبہ پختہ گرائمرعربی ودورہ صرف ونحو

بانی جامعہ قدس سرہ نے اپنی پوری زندگی صرف ونحومیں خوب محنت فرمائی، اب آپ کے جانشین وفرزندحضرت مولانامفتی محمداحمدانورصاحب دامت برکاتہم العالیہ صدروشیخ الحدیث جامعہ ہذاانتہائی جانفشانی اورتندہی سے سال بھربھی پڑھاتے ہیں،اورسالانہ تعطیلات میں ملک بھرسے آئے ہوئے اساتذہ وطلبہ کواپنی چھٹیاں قربان کرکے پڑھاتے ہیں،یہ شعبہ ملک بھرمیں جامعہ کاامتیازی شعبہ ہے ، اس دورہ صرف ونحومیں نہ صرف پورے ملک سے طلبہ اپنی استعداداورلیاقت کوبڑھانے کیلئے شریک ہوتے ہیں بلکہ اساتذہ ومدرسین بھی اس کورس میں شرکت کرکے اپنی تدریس میں جان پیداکرتے ہیں۔