شعبہ عصری تعلیم

اس شعبہ کے تحت درجہ تحفیظ کے طلبہ کوتین مضامین انگلش، اردواورریاضی معیاری اندازمیں پڑھائی جاتی ہے،جس کافائدہ یہ ہے کہ جامعہ میں جوطلبہ حفظ مکمل کرتے ہیں ماشاء اللہ ان میں متوسطہ سوم پڑھنے یامڈل ایک سال میں کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، اس کا دورانیہ روزانہ عشاء کے بعدتقریباڈیڑھ گھنٹہ تک ٦ جیدعصری علوم کے ماہراساتذہ جوکہ عالم بھی ہیں،نیک ماحول میں حسب ذہانت طلبہ ان کواسکول پڑھاتے ہیں۔

 

شعبہ میٹرک

الحمدللہ جامعہ میں باقاعدہ میٹرک کی تعلیم کاآغازہوچکاہے۔اس سال سات طلبہ باقاعدہ بورڈکاامتحان دے رہے ہیں۔

 
کمپیوٹرلیب
جدیدعلوم فنون سے دورہ حدیث اورموقوف علیہ کے طلبہ کودوسالہ کمپیوٹرڈپلومہ کروایاجاتاہے،جس کا دورانیہ ان کے اوقات تعلیم کے علاوہ روزانہ ایک گھنٹہ ہوتاہے،جس سے طلبہ کوکمپیوٹراستعمال کرنے کی بابت اچھی خاصی معلومات کے ساتھ ساتھ دنیابھرکی مشہورلائبریریوں کے وزٹ کاطریقہ بھی آجاتاہے،جوکہ ایک بہت مفیدچیزہے،مزیدبرآں طالب علم کے دل سے کمپیوٹرکارعب بھی ختم ہوجاتاہے۔