شعبہ تصنیف وتالیف

اس شعبہ کے تحت مختلف علوم وفنون کی تالیف کاذوق پیداکیاجاتاہے،وقتافوقتاطلبہ سے مختلف   موضوعات پرمضامین لکھوائے جانے کے ساتھ ساتھ دینی لٹریچربھی شائع کیے جاتے ہیں، اس شعبہ کی کاوشیں بحمداللہ ١فن صرف کاانسائیکلوپیڈیاجوکہ تقریباایک ہزارصفحات پر مشتمل ہے اوراسکے پانچ ایڈیشن آچکے ہیں،علمی دنیامیں اس کو”الانوارالاشرفیہ فی الفوائد الصرفیہ” کے نام سے جاناجاتاہے،یہ عظیم تالیف حضرت مولانامفتی محمداحمدانورصاحب دام ظلہ کی ہے،اوراستاذالعلماء حضرت مولانامحمداشرف شاد کے افادات پرمشتمل ہے، اسی طرح آپکی دیگرتالیف شدہ کتب میںسے” نورین فی اغراض جلالین ”اسکے پہلے پندرہ پاروں پرکام جاری ہے،اور”العوامل الاشرفیہ فی الفوائد النحویہ” فن نحوکاانسائیکلوپیڈیابھی ہیں،اس پربھی ماشاء اللہ کام جاری ہے۔اس شعبہ کااہم اقدام ”انواراسلام” کااجراء ہے جس کا بحمداللہ یہ دوسرے سال کاتسلسل ہے،شمارہ جوکہ اپنی خصوصیت کے ساتھ شائع ہوکرمنظرعام پرآرہاہے،اس سے پہلے ایک خصوصی نمبربعنوان حیات شادشائع ہوچکاہے جوکہ پانچ صدسے زائدصفحات پرمشتمل ہے،جسکے مطالعہ سے آپ بانی جامعہ حضرت مولانامحمداشرف شادقدس سرہ کی خدمات دینیہ سے بھرے لمحات کے معتدبہ حصہ کامطالعہ کرسکیں گے۔ اس ماہنامہ سے نہ صرف یہ کہ جامعہ کاکردارمزیدروشن ہو رہاہے،بلکہ وہ مصروف لوگ جوکہ مستقل وقت نکال کرتعلیم حاصل نہیں کرسکتے ،گھربیٹھے دین کی تعلیم حاصل کررہے ہیں،ماشاء اللہ خوب دلچسپ دینی معلومات ومسائل کاگرانقدرذخیرہ ہوتاہے، اسی طرح اس شعبہ کے تحت محرم الحرام کے مسائل واحکام پرمشتمل کتابچہ جوکہ تالیف ہے حضرت مولانامحمدابو بکرمدنی صاحب کی منظرعام پرآچکی ہے،اوراب ماشاء اللہ جامعہ کی نشاة ثانیہ نمبربھی اسی سلسلہ کی بہترین کڑی ہے۔