جامعہ سے تعاون کی صورتیں

جامعہ میں قناعت ، دیانت اور تقویٰ پر مبنی بیت المال کا نظم بحمد اللہ نہایت ہی معیاری ہے ۔ ہر معاون کو اس کے تعاون کی باقاعدہ رسید دی جاتی ہے ۔ اور ہر رسید کو رجسٹر آمد و خرچ میں درج کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح خرچ کی ہر چیز پر باقاعدہ بل لیا جاتا اور درج کیا جاتا ہے۔ آخر سال میں سال بھی کے آمدو خرچ کا باضابطہ آڈٹ کرایا جاتا ہے ۔ حساب کا آڈٹ مجلس منتظمہ و شوریٰ کرتی ہے اور پھر حکومت کے منظور شدہ آڈیٹر بھی آڈٹ کرتے ہیں ۔

تمام آمدن کو نہایت ہی احتیاط سے اپنے اپنے مصارف پر خرچ کیا جاتا ہے ۔